آرمی چیف سے سعودی عرب کے ملٹری ایڈوائزر کی ملاقات

Last Updated On 12 September,2019 06:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے ملٹری ایڈوائزر نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے ملٹری ایڈوائزر نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور سعودی عرب کے ملٹری ایڈوائزر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دفاعی تعاون اور ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی۔
 

Advertisement