اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھوک افلاس کی فہرست میں بھارت جنوبی ایشیا کے تمام ممالک پر بازی لے گیا، گلوبل ہنگر انڈیکس میں بھارت کی 4 درجے تنزلی جبکہ پاکستان 12 درجے اوپر آگیا۔
سب سے بڑی جمہورت اور معاشی میدان میں بہتر کارکردی دیکھانے کی دعویدار بھارتی سرکار کا گلوبل ہنگر انڈیکس نے پول کھول دیا۔ بھوک افلاس کی فہرست میں بھارت جنوبی ایشیا کے تمام ممالک پر بازی لے گیا، سال 2018 میں بھارت 117 ممالک کی فہرست میں 102 نمبر تھا جو 2019 میں تنزلی کے بعد 103 پر آگیا۔
دوسری جانب پاکستان میں حالات کافی حد تک بہتر ہوئے، گلوبل ہنگر انڈیکس میں پاکستان جو گذشتہ برس 106 نمبر پر تھا 14 درجے بہتری سے 94 نمبر پر آگیا ہے۔