اپنا ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کی سزا، بھارتی فضائیہ کے 2 افسروں کو کورٹ مارشل کا سامنا

Last Updated On 15 October,2019 05:16 pm

نئی دہلی: (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر تباہ کرنیوالے بھارتی ایئر فورس کے 2 افسروں کو کورٹ مارشل کی کارروائی کا سامنا ہے۔

میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال 27 فروری کو میزائل حملے میں ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے پر ایک گروپ کیپٹن اور ایک ونگ کمانڈر کو کورٹ مارشل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ واقعے میں ملوث دیگر 4 افسران کے خلاف بھی انضباطی کارروائی کی جائے گی۔