برسلز: (دنیا نیوز) یورپی یونین برطانیہ کو بریگزٹ میں توسیع دینے پر راضی ہو گئی۔ صدر یورپی کونسل نے کہا ہے کہ برطانیہ کی بریگزٹ میں تاخیر کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔
صدر یورپی کونسل ڈونلڈ ٹسک نے ٹویٹ کیا کہ یورپی یونین کے 27 ارکان نے برطانیہ کی بریگزٹ میں توسیع کی درخواست قبول کر لی ہے جس کے مطابق اب بریگزٹ 31 اکتوبر کی بجائے 31 جنوری 2020 تک ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو باضابطہ تحریری طریقے سے طے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے توقع ظاہر کی تھی کہ یورپی یونین، بریگزٹ میں تاخیر کی اجازت دے دیگی۔ انہوں نے بریگزٹ میں تعطل کو ختم کرنے کے لیے 12 دسمبر کو عام انتخابات کرانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔