امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری

Last Updated On 30 October,2019 09:38 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سفارتخانے نے افغانستان سے متعلق امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا، زلمے خلیل زاد نے دو روزہ پاکستانی دورے کے دوران اعلی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے 28 اور 29 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کیا، امریکی نمائندے نے وزیراعظم، آرمی چیف اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں جن میں افغان امن عمل کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں میں افغانستان میں پرتشدد واقعات میں کمی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، امریکی نمائندے نے معاشی اور سیکیورٹی فوائد کے لیے امن کے قیام پر زور دیا۔