کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے سرکاری ہسپتال عباسی شہید میں رات گئے پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ راستے سیل کر کے سرچ آپریشن کیا اور 3 افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم جگہ منتقل کر دیا۔
کراچی کے عباسی شہید ہسپتال میں پولیس کا چھاپہ، رات گئے بھاری نفری نے راستے سیل کر کے سرچ آپریشن کیا اور تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی نفری 20 سے زائد موبائل اور موٹر سائیکلوں پر آئی، اہلکاروں نے ڈاکٹرز اپارٹمنٹس اور ٹراما سینٹر کی تلاشی لی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام پولیس موبائلز پر لکھے تھانوں کے ناموں اور نمبر پلیٹس کو چھپایا ہوا تھا۔ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے کمرے کا تالا توڑ کر لیپ ٹاپ، ہارڈ ڈرائیو اور اہم دستاویزات بھی لے گئے۔ ہسپتال کے سٹی وارڈنز نے ان پر تشدد کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ انہوں نے مئیر کراچی اور آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔