کراچی: نجی ہسپتال کی مبینہ غفلت، 7 ماہ کا بچہ چل بسا

Last Updated On 29 October,2019 04:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں گلستان جوہر کے نجی ہسپتال کی مبینہ غفلت کے باعث 7 ماہ کا بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق کراچی کے علاقہ گلستان جوہر کے نجی ہسپتال میں غیرتربیت یافتہ عملے کی مبینہ لاپرواہی سے 7 ماہ کا بچہ جان سے گیا، گزشتہ رات بچے کو سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا تھا۔

بچے کے والد عبدالہادی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کی غیر موجودگی میں بچے کو نرسنگ سٹاف ٹریٹمنٹ دے رہا تھا، سات ماہ کے بچے کو عملہ تین گھنٹے تک کینولا نہیں لگا سکا۔

بچے کی ہلاکت کے بعد والد عبد الہادی کا کہنا تھا کہ میں اپنے بیٹے کی ہلاکت کے بعد ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔