نیو کراچی 6 نمبر قبرستان سے 2 بچوں کی لاشیں برآمد

Last Updated On 26 October,2019 10:16 am

کراچی: (دنیا نیوز) نیو کراچی سے اغوا ہونے والے 2 بھائیوں کی لاشیں برآمد، پولیس کے مطابق دونوں بچوں کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔ اہلخانہ نے بچوں کے 2 چچاؤں پر اغوا کا الزام لگایا تھا۔

نیو کراچی 6 نمبر قبرستان سے ملنے والی 2 بچوں کی لاشوں کی شناخت ہوگئی، دونوں لاشوں کو سگے بھائی علی رضا اور اذان کے نام سے شناخت کیا گیا۔ دونوں بھائیوں کو 20 اکتوبر کو نیوکراچی سے اغوا کیا گیا تھا، بچوں کے اغوا کا مقدمہ نیو کراچی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

دونوں لاشوں کو لواحقین نے کپڑوں کی مدد سے شناخت کیا، پولیس کے مطابق دونوں بچوں کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، بچوں کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کی جائے گی۔