کلر سیداں: گھریلو ناچاقی پر ایک شخص قتل

Last Updated On 28 October,2019 04:57 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) صوبہ پنجاب کے سب سے بڑے اضلاع میں سے ایک راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں کے علاقہ سلطان خیل میں ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔

ایس پی صدر رائے مظہر کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے علاقے تھانہ کلر سیداں کے علاقہ سلطان خیل میں فائرنگ کا واقعہ میں ایک شخص چل بسا، گولیاں لگنے سے خاتون اور ایک مرد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

 ایس پی صدر کے مطابق زخمی ہونے والوں کی حالت تشویشناک ہے، پولیس نے ملزم کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا، ملزم سے قتل میں استعمال کیا گیا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔