قصور: (دنیا نیوز) طلبا کے ساتھ بدتمیزی سے منع کرنے پر غنڈہ گرد عناصر کا سکول میں گھس کر استاد پر تشدد، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
قصور کے علاقہ بقاء پور میں گورنمنٹ پرائمری سکول میں تعینات جہانگیر نامی استاد کو غنڈہ عناصر نے تشدد کا نشانہ بنایا اور سرکاری ریکارڈ کو بھی پھاڑ دیا۔ تشدد کا شکار بننے والے استاد نے پولیس کو بیان دیا ھے کہ میں نے دو روز قبل ارباز نامی نوجوان کو معصوم بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے سے منع کیا جس پر وہ اپنے دو ساتھیوں۔کے ہمراہ گزشتہ روز سکول میں آیا اور مجھے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔