فاروق آباد: بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اور بھابی کو قتل کر دیا

Last Updated On 28 October,2019 11:38 pm

فاروق آباد: (دنیا نیوز) ضلع شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں سگے بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اور بھابی کو گولی مار قتل کر دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق فاروق آباد میں تھانہ صدر کے نواحی علاقہ ڈیرہ گجراں میں بھائی نے بہن اور بھابی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، قیصر عرف قیصری نے اپنی 35 سالہ بہن اور بھابھی نسیم بی بی کو غلط چال چلن کے شک پر غیرت کے نام پر قتل کر ڈالا۔

ملزم بہن اور بھابی کو قتل کرنے والا ملزم قیصر عرف قیصری موقع واردات سے فرار ہو گیا، تھانہ صدر پولیس نے دونوں لاشیں قبضہ میں لے کاروائی شروع کر دی۔