کابل: (دنیا نیوز) طالبان کے قیدی اور مغربی باشندوں کے تبادلے کا منصوبہ ملتوی کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان نے امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز کو نئی محفوظ جگہ منتقل کر دیا، طالبان ترجمان نے قیدیوں کے تبادلے کی ناکامی کا ذمہ دار امریکی اتحادیوں کو قرار دے دیا۔
منصوبے کے مطابق افغان حکومت نے طالبان کے تین قیدیوں کو دوحا پہنچانا تھا، طالبان کے قیدیوں کے دوحا پہنچنے کے بعد طالبان نے امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز کو رہا کرنا تھا۔
دوحا میں کئی گھنٹے انتظار کے باوجود طالبان کے قیدیوں کو نہیں لایا گیا، اطلاع کے مطابق افغان حکومت نے قیدیوں کو دوبارہ بگرام جیل منتقل کردیا۔