فلوریڈا: (دنیا نیوز) فلوریڈا کے نیول بیس حملے میں ملوث دوسرے سعودی حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ فائرنگ کے وقت حملہ آور کا دوست عمارت کے باہر وڈیو بنا رہا تھا، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ وہ اس موقعے پر ابھی اس واقعے کو دہشت گردی نہیں کہیں گے۔
فائرنگ واقعے کے بعد دس سعودی طلبا کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے، امریکی عہدیدار کے مطابق حملہ آور کے باقی دو دوست کار میں بیٹھے فائرنگ کا منظر دیکھ رہے تھے۔
پنساکولا کے بحری اڈے پر زیر تربیت سعودی طالب علم سعید الشامرانی کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے تھے، سعودی طالب علم کو حملے کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔