نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے شہریت میں ترمیم کا بل راجیا سبھا میں بھی پیش کر دیا۔ چیئرمین سینٹ نے متنازعہ بل کے خلاف آسام کے رکن بسواجت کی تقریر روکنے کی کوشش کی لیکن وہ بل کے خلاف بولتے رہے۔ پورے بھارت میں بل کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔
شہریت میں ترمیم کا بل لوک سبھا میں منظوری کے بعد راجیا سبھا میں بھی پیش، وزیر داخلہ امیت شاہ نے متنارعہ بل میں کی گئی ترامیم بھارتی ایوان بالا راجیا سبھا میں پیش کیں۔ متنازعہ بل کے خلاف چیئرمین سینٹ نے آسام کے رکن بسواجت کی تقریر روکنے کی کوشش لیکن وہ بل کے خلاف بولتے رہے۔
بل میں غیر مسلم تارکین وطن کو شہریت دینے کی ترامیم شامل ہیں جس کے تحت بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان سے آنے والے ہندو، بودھ، جین، سکھ، مسیحی اور پارسی غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دی جائے گی لیکن اس میں مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
متنازعہ بل کے خلاف پورے بھارت میں مظاہرے ہو رہے ہیں، اقلیتیں، سول سوسائٹی کے ارکان، نوجوان اور طلبا بل کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔