مقبوضہ کشمیر کا 70 سالہ سیاسی قیدی راجستھان کی جیل میں جاں بحق

Last Updated On 22 December,2019 07:20 pm

سرینگر: (دنیا نیوز) قابض فوج کی حراست میں رہنے والا کشمیر کا ستر سالہ سیاسی قیدی راجستھان کی جیل میں جاں بحق ہو گیا۔

واقعہ پر مقبوضہ جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا کہ بھارتی وزارت داخلہ کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امیت شاہ کو کشمیری شہری کی موت پر جوابدہ ہونا پڑے گا۔ جاں بحق غلام محمد بھٹ کا تعلق ہندواڑہ سے ہے۔ انہیں آرٹیکل تین سو ستر کے نفاذ کے بعد راجستھان کی جیل میں قید کیا گیا تھا۔