جدہ: (دنیا نیوز) آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مودی سرکار کے مسلم دشمن اقدامات پر سخت تشویش کا اظہار کر دیا گیا ہے۔
او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کیخلاف اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ شہریت کے حقوق اور بابری مسجد کیس سے متعلق تشویش ہے۔
آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلم اقلیت کا تحفظ یقینی بنانے کے عزم پر قائم ہیں۔ بھارت میں اسلامی عبادت گاہوں کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے لپبین الاقوامی اصول اقلیتوں کے حقوق کی بلا تفریق ضمانت دیتے ہیں۔ عالمی اصولوں کے خلاف مزید اقدام تناؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔ اصولوں کی خلاف ورزی سے خطے کا امن خراب ہو سکتا ہے۔
The General Secretariat of the Organization of Islamic Cooperation (#OIC) has been following recent developments affecting Muslim minority in #India. It expresses its concern over the recent developments pertaining to both the issue of citizenship rights & the #BabriMasjid case. pic.twitter.com/lm8lIH2LeL
— OIC (@OIC_OCI) December 22, 2019