مودی کی متنازع پالیسیاں ناکام، جھاڑ کنڈ الیکشن میں اپوزیشن اور اسکی اتحادی جماعتیں جیت گئیں

Last Updated On 24 December,2019 09:44 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) نریندر مودی کی متنازع پالیسیاں بی جے پی کو ڈبونے لگیں، جھاڑ کنڈ کے پارلیمانی انتخابات میں کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 81 میں سے 46 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی، بی جے پی 25 نشستوں کےساتھ ہار گئی۔

مودی کی متنازع پالیسیاں، مہاراشٹرا کے بعد جھاڑ کنڈ کے انتخابات میں بھی بی جے پی حکومت کو بڑا دھچکا، کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں نے اکیاسی میں سے 46 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔ بی جے پی کے حصے میں 25 نشستیں آئیں۔

سونیا گاندھی نے جے ایم یم ، کانگریس اور آر جے ڈی کے اتحاد کی فتح کا اعلان کیا۔ بھاتی میڈیا اور تجزیہ کار بی جے پی کی ہار کی وجہ مودی سرکار کی متنازع پالیسیوں کو ٹھہرا رہے ہیں۔ انتخابات کے پانچ میں سے تین مراحل کے دوران ملک میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہرے ہو رہے تھے جس میں بھارتی پولیس کی فائرنگ سے اٹھائیس سے زیادہ مظاہرین جاں بحق ہوچکےہیں۔

مسلم اور پاکستان مخالف مودی سرکار نے اپنی معیشت پر توجہ دینا بھی چھوڑ دی ہے جس سے بھارتی معیشت بھی تنزلی کا شکا رہے۔ آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کو معیشت کی سست روی کو دور کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہونگے۔


 

Advertisement