نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ کی 9 گاڑیوں نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔ آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آگ دلی میں نریندر مودی کی رہائش گاہ نائن لوک کلیان میں مقامی وقت کے مطابق سات بج کر پچیس منٹ پر لگی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کی نو گاڑیوں نے حصہ لیا تاہم بھارتی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب لگی آگ پر قابو پانے میں بھی آدھے گھنٹے سے زائد وقت صرف ہوا۔
واقعہ پر بھارتی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ میں لکھا کہ ایس پی جی ریسپشن میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جس پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔