کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر قاری سیف اللہ محسود افغانستان میں ہلاک

Last Updated On 30 December,2019 03:11 pm

کابل: (دنیا نیوز) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر سیف اللہ محسود افغانستان میں مارا گیا، غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسے خوست میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ترک میڈیا  کے مطابق قاری سیف اللہ محسود کو گولون کیمپ کے باہر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ وہ خودکش جیکٹس اور بم تیار کرنے میں ماہر تھا، پاکستانی سکیورٹی اداروں کو دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث ہونے کے سبب مطلوب تھا، ترک میڈیا کے مطابق محسود گروپ نے سال 2015 میں کراچی میں ہونے والے بس خود کش حملے کی ذمہ داری بھی اس نے قبول کی، اس حملے میں59 افراد مارے گئے تھے۔ 

سیف اللہ محسود کو 2016 میں امریکی فورسز نے گرفتار کیا تھا اور پھر اسے رہا کر دیا گیا۔