نور سلطان: (دنیا نیوز) قازقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حکام نے 15 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، حادثے میں 60 افراد زخمی ہیں جن میں سے 22 کی حالت تشویش ناک ہے۔
قازقستان میں مسافر طیارہ الماتے ائیر پورٹ کے قریب ہی گر گیا، طیارہ اڑنے کے تھوڑی دیر بعد ایک 2 منزلہ عمارت پر گرا، امدادی کارکنوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال پہنچایا، زخمیوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔
طیارہ الماتے سے دارالحکومت نور سلطان جا رہا تھا، حکام حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسافر طیارے میں 98 افراد سوار تھے جن میں 93 مسافر اور عملے کے 5 ارکان شامل ہیں۔