نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش میں نماز جمعہ کےبعد شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، بارہ اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔
اتر پردیش کے شہروں، مظفرنگر، آگرہ، فیروز آباد، علی گڑھ، کانپور میں ہائی الرٹ کے ساتھ انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کےبعد احتجاج کا خدشہ ہے۔
یہاں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج میں اب تک اکیس مظاہرین جاں بحق ہوچکے ہیں، پولیس نے ساڑھے پانچ ہزار افراد کو گرفتار جبکہ 327 کیس رجسٹرڈ کیے ہیں، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء نے آج تین بجے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔