مودی سرکار کا کشمیر میں تعینات فوج کی 72 کمپنیاں واپس بلانے کا حکم

Last Updated On 26 December,2019 06:03 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں مودی سرکار نے این آر سی کے کالے قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی بنا لی، جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کی 72 کمپنیاں وہاں سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا گیا، جموں کشمیر سے نکالے فوجیوں کو آسام، اترپردیش اور دیگر ریاستوں میں تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارت میں شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے، مودی سرکار نے مظاہرین سے نمٹنےکےلیے نئی حکمت عملی بنا لی۔ بھارتی وزیرداخلہ نے کشمیر سے 7 ہزار فوجیوں کو فوری واپس بلانے کا حکم نامہ جاری کیا ہے، ٹوٹل 72 کمپنیوں کو جموں وکشمیر سے نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوجیوں کو آسام، اتر پردیش اور دیگر ریاستوں میں تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی فوج نے یہ یونٹس آرٹیکل تین سو ستر ہٹانے کے بعد وادی میں تعینات کیے تھے۔ اس سے پہلے بھارتی حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں بیس کمپنیاں واپس بلائی تھیں۔
 

Advertisement