دنیا کے مسائل کو بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے: پوپ فرانسس

Last Updated On 25 December,2019 12:34 pm

روم: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات، مرکزی تقریب ویٹی کن سٹی میں ہوئی، پوپ فرانسس نے کہا دنیا میں جو بھی مسائل ہیں انھیں بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ اُدھر امریکی صدر نے اہلیہ کےساتھ فلوریڈا میں کرسمس پارٹی میں شرکت کی، برطانیہ کے شاہی محل میں ملکہ الزبتھ نے شوہر،پوتے اور پڑپوتے جارج کےساتھ مل کر کرسمس کی روایتی ڈش تیار کی۔

دنیا بھر میں حضرت عیسیؑ کے یوم پیدائش کے سلسلے میں جشن جاری ہے، ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب ہوئی جس میں 80 ہزار کے قریب لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ دوسروں کی مدد کرنے سے پہلے دوسروں سے احترام کی توقع نہ رکھیں۔

اُدھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ میلانیا ٹرمپ کےساتھ فلوریڈا میں کرسمس پارٹی میں شرکت کی، برطانیہ کے شاہی محل میں ملکہ الزبتھ نے شوہر، پوتے اور پڑپوتے جارج کے ساتھ مل کر کرسمس کی روایتی ڈش تیار کی۔

مغربی کنارے میں بیت اللحم میں کرسمس کے سلسلے میں تقریب ہوئی، جس میں کرسمس ٹری روشن کیا گیا، صدرمحمود عباس نے بھی دعائیہ تقریب شرکت کی۔

فلوریڈا میں سرفنگ کرتے سانتاکلاز لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ لہروں پر شاندار کرتب دیکھنے والوں نے خوب داد دی۔ ورجینیا میں سانتاکلاز نے اسکئننگ سمیت پانی میں مختلف کرتب دکھائے۔ منیلا کے چڑیا گھر میں سانتاکلاز نے جانوروں کو تحائف پیش کیے۔
 

Advertisement