عرب امارات کا سیاحوں کیلئے 5 سالہ ویزے کا اعلان

Last Updated On 07 January,2020 05:46 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے تمام ملکوں کے سیاحوں کیلئے 5 سالہ ویزے کااعلان کردیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیاحوں کیلئے 5 سالہ ویزے کااعلان وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ تمام ملکوں کے سیاحوں کیلئے ویزااجرا کا نظام بدل دیا۔

یواے ای میں سیاحوں کیلئے ویزا اب 5 سال کیلئے جاری کیا جائے گا۔ تمام ملکوں کے سیاح اس ویزا کو کثیرالجہتی مقاصد کیلئے استعمال کرسکیں گے ،یواے ای میں سالانہ 2 کروڑ10لاکھ سیاح آتے ہیں۔
 

Advertisement