واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ سے ایران کے خلاف جنگ کرنے کا اختیار واپس لینے کی قرارداد پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ ان کے پاس مریکی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے، ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کی کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی لیے ایوان نمائندگان 1973 کے ایکٹ کے تحت صدر کے جنگ کرنے کے اختیارات کو محدود کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں منظور ہوگئی تھی جس کے بعد مقدمہ امریکی سینیٹ میں چلایا جانا تھا، تاہم اب ان سے ایران سے جنگ کا اختیار واپس لینے پر بھی ووٹنگ کی جا رہی ہے۔