نئی دیلی: (دنیا نیوز) بی جے پی کے لیڈر آپے سے باہر ہونے لگے، ایک اور رہنما نے کہا جو بھی شہریت کےقانون کے خلاف بات کرے گا اسے زندہ گاڑ دیا جائے گا۔ دوسرے وزیر نے کہا مسلمانوں کا جو حال یوپی میں کیا، وہی بنگال میں بھی کریں گے۔
بی جے پی رہنما نے اترپردیش میں مسلمانوں پر تشدد کا اعتراف کر لیا، ایک اور بی جے پی وزیر نے کھلی دھمکی دے دی ہے، یو پی حکومت کے وزیر روگو راج سنگھ نے جلسے کے دورا ن کھلے عام کہا کہ جو بھی شہریت کے قانون کے خلاف بات کرے گا، اس کو زندہ گاڑ دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا وہ مخالفین کو پٹخ پٹخ کر ماریں گے۔
مغربی بنگال میں بی جے پی لیڈر اور رکن اسمبلی دلیپ گھوش نے متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنےوالوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا جو یوپی میں کیا وہی حال بنگال کے مسلمانوں کا بھی کریں گے۔ انہوں نے یہ بات مغربی بنگال میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی، دریں اثنا بی جے پی کی اس ریلی کو سرکاری تحفظ دیا گیا، سڑکیں بند کر کے لوگوں کی آمد ورفت روک دی گئی، جس پر لوگوں نے غم وغصے کا اظہار کیا۔