بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان سمیت دیگر دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔ چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی وزیر خارجہ کے ٹیلی فونک رابطے کے بعد ان کی تصاویر کے ساتھ ٹوئٹ کیا۔
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ٹوئٹ کیا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود نے وزیر اعظم عمران خان کا پیغام چینی وزیر خارجہ کو پہنچایا جس میں وزیراعظم عمران خان نے اس مشکل وقت میں ہمسایہ ملک کی بھرپور مدد کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی کہا گیا کہ دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے، انہوں نے کہا کہ پاکستان، سمیت دوسرے دوست ممالک وائرس سے نمٹنے میں ہماری مدد کر رہے ہیں، ہم مشکل میں ساتھ دینے والے ان تمام دوستوں کے شکرگزار ہیں۔