جدہ: (دنیا نیوز) امریکی صدر کے مشرقی وسطیٰ کے منصوبے پر غور کے لیے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس آج ہو رہا ہے، ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نے ایرانی مندوبین کو اجلاس میں شرکت کرنے سے روک دیا۔
ایران کی وزارت خارجہ نے الزام لگایا ہے کہ سعودی عرب نے اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم کے اہم اجلاس میں ایرانی مندوبین کو شرکت کرنے سے روک دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی حکام نے ایران کی جانب سے میٹنگ میں شرکت کرنے والے مندوبین کے لیے ویزے جارے نہیں کیے۔
ہنگامی اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے منصوبے پر غور کیا جانا ہے۔