اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پاکستان نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کیلئے مستقل مشن قائم کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے رضوان سعید شیخ کو مشن کا مستقل مندوب تعینات کر دیا۔ مستقل مشن کے قیام کا مقصد او آئی سی کیلئے موثر انداز میں کام کرنا ہے۔ پاکستان او آئی سی کے بانی رکن کی حیثیت سے تنظیم کو اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کشمیر، امت مسلمہ کے معاملات پر او آئی سی کی حمایت کی قدر کرتا ہے۔