افغان فورسز کی امریکی فوج پر فائرنگ، 2 ہلاک، 6 زخمی ہو گئے

Last Updated On 09 February,2020 01:04 pm

کابل: (دنیا نیوز) مشرقی افغانستان میں امریکی اورافغان فورسز آمنے سامنے، فائرنگ سے دو امریکی فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

صوبہ ننگر ہار میں موجود فوجی ہیڈکوارٹرز میں امریکی فوجیوں پر براہ راست فائرنگ کی گئی، مقامی میڈیا نے اسے اندرونی حملہ قرار دیا ہے۔ واقعہ شیرزاد فوجی ہیڈکوارٹرز میں پیش آیا، غیرملکی فوج نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ امریکی کمانڈ اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بتانے سے گریز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔