کابل میں یونیورسٹی کے قریب خود کش دھماکا، 5 افراد ہلاک، 15 زخمی

Last Updated On 11 February,2020 10:12 am

کابل: (دنیا نیوز) افغان دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی کے قریب خود کش دھماکا ہوا جس میں 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

کابل میں خود کش حملہ آور نے مارشل فہیم ملٹری یونیورسٹی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا، واقعے میں فوجی اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔