ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ بھارت، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا

Last Updated On 25 February,2020 03:50 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں کی حکومتیں مسلمان مخالف جذبات اورپالیسیاں رکھتی ہیں۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ دہائیوں تک امریکا بھارت تعلقات انسانی حقوق کی عظمت اورانسانی احترام پر مبنی تھے، اب تمام مشترکہ اقدار تعصب، امتیازی سلوک اور پناہ گزینوں سے متعلق دشمنی پر مبنی ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ کی بندش اور لاک ڈاؤن کئی ماہ سے جاری ہے، شہریت کا قانون اور مظاہرین پر تشدد قیادت میں ہمدردی کے فقدان کو ظاہرکرتی ہے۔

عالمی ادارے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوربھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو باہمی گفتگو کے ذریعے انسانی حقوق کے بارے میں خدشات دور کرنے پر زور دیا ہے۔