شمالی کوریا: کرونا وائرس کے شکار شخص کو گولی مار دی گئی؟

Last Updated On 28 February,2020 04:02 pm

پیانگ یانگ: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا میں کرونا وائرس کے شکار شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، یہ اقدام مبینہ طور پر شمالی کورین رہنما کم جونگ ان کے حکم پر اٹھایا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے اوائل میں شمالی کورین تجارتی افسر کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ طبی قید سے نکل کر عوامی بیت الخلا میں حوائج ضروریہ کیلئے گیا تھا، مذکورہ شخص چین کے دورے سے وطن واپس لوٹا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے تحت موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

دوسری جانب شمالی کوریا کے سرکاری بیانات میں مسلسل اس بات پر زور دیا گیا کہ ملک میں کرونا وائرس کا کوئی مریض موجود نہیں، حالانکہ وائرس سے متاثرہ افراد کے بارے میں خدشات موجود تھے۔ جن کی تصدیق شمالی کوریا کے سب سے بڑے اخبار چوزن البو کی رپورٹ سے ہوتی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سنیوجو شہر میں کرونا وائرس کے 2 مشتبہ مریض موجود تھے۔

 ؟

Advertisement