پیاز میں کرونا وائرس کا علاج نہیں: عامر لیاقت

Last Updated On 28 February,2020 01:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز)پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات، وائرس کے شکار دو مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری، حیدر آباد میں بھی دو افراد کو سول ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا، نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے۔ملک میں کرونا کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے جہاں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مختلف آگاہی پیغامات چلائے جارہےہیں وہیں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے من گھڑت اور حقائق کے منافی پوسٹس وائرل کی جارہی ہیں۔

ایسی ہی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے مطابق کرونا وائرس کا علاج اور حل پیاز کا استعمال بتایا جارہا ہےاس پوسٹ پر پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت نے خاموشی توڑ دی اور ٹویٹر پیغام میں اپنے منفرد اور مخصوص انداز میں دلچسپ پیغام دیا کہ پیاز میں کرونا وائرس کا علاج نہیں ہے ۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ تواڈی مہربانی پیاز 500 روپے کلو نہ کروا دینا

 

Advertisement