سعودی عرب نے دنیا بھر سے آنیوالی تمام پروازیں 2 ہفتے کیلئے معطل کر دیں، ناٹم جاری

Last Updated On 15 March,2020 01:58 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی ایوی ایشن نے کمرشل پروازیں 2 ہفتے کیلئے منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد بیرون ملک سے سعودی عرب آنیوالی پروازوں پر آج سے پابندی ہو گی، حکام کی جانب سے ناٹم جاری کر دیا گیا.

سعودی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اقدام کروناوائرس سےبچاؤ کیلئےاٹھایا گیا، سعودی ائرپورٹس کو مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے بین الاقوامی پروازوں کیلئے بند کردیا جائے گا۔

سعودی سول ایوی ایشن نے باقاعدہ ناٹم جاری کر دیا، پی آئی اے کو بھی پروازوں کی بندش سے متعلق آگاہ کر دیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ اقدام کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔