کرونا وائرس: بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا ’جنتا کرفیو‘ لگانے کا اعلان

Last Updated On 19 March,2020 08:20 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) دنیا بھر کی طرح بھارت میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد کے بارے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے 22مارچ کو "جنتاکرفیو"لگانے کا اعلان کر دیا۔

کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے 22مارچ کو "جنتاکرفیو" لگانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ تمام شہری صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک جنتا کرفیو پر عمل کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران تمام شہری گھروں میں رہیں، تمام شہری صرف شدید ضرورت کے وقت باہر نکلیں، 60سے 65 برس کے افراد کچھ ہفتوں تک گھر سے باہر نہ نکلیں۔

قوم سے خطاب کے دوران بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 10 سال سے کم عمر بچوں کو بھی گھر ہی پر رہنے کی ہدایت کرتا ہوں۔ ہمیں اپنے آپ کو کرونا وائرس سے بچانا ہوگا

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت نے تمام بین الاقوامی پرازوں کو بھی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا اور 22 مارچ سے ایک ہفتے تک کسی بھی بین الاقوامی پرواز کو ملک میں اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
 

Advertisement