کورونا وائرس دنیا کے تمام ممالک تک پہنچ گیا، امریکا میں اموات چین سے زیادہ ہو گئیں

Last Updated On 31 March,2020 11:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس دنیا کے تمام ممالک تک پہنچ گیا، متاثرین کی تعداد 8لاکھ37ہزار سے بڑھ گئی، 41 ہزار سے زائد انسان لقمہ اجل بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹوں میں اٹلی میں مزید 837 شہریوں کی اموات ہوگئیں، تعداد 12ہزار 428 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ5ہزار سے بڑھ گئی۔

سپین میں مزید 553 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، مرنے والوں کی تعداد 8ہزار 269 ہوگئی، فرانس میں ایک دن میں مزید 499 شہریوں کی اموات ہوئیں، مرنے والوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے بڑھ گئی، ،ساڑھے سات ہزار نئے مریض سامنے کے بعد فرانس میں متاثرین کی تعداد52ہزار128 تک پہنچ گئی۔

امریکا میں مزید 290 اموات ہوئیں، کل تعداد چین کی اموات سے بڑھ گئی، امریکا میں 24 گھنٹوں میں مزید 290 افراد وبا کا نشانہ بنے جبکہ 12ہزار 730 نئے کیسز سامنے آئے، امریکا میں متاثرین 1لاکھ76 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاک ہونے والوں کی ٹوٹل تعداد 3501 ہو گئی ہے۔

بلجیم میں کورونا وائرس نے 192 شہریوں کی زندگیوں کا چراغ گل کردیا،ہالینڈ میں 175 مریض ہلاک ہوئے، ایران میں مزید 141،ترکی میں 46، انڈونشیا میں 14، عراق میں 4، سعودی عرب میں 2 جبکہ متحدہ عرب امارات میں مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا۔
 

Advertisement