نیویارک: (دنیا نیوز) کورونا سے دنیا بھر میں تباہی جاری، مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 455 ہو گئی، امریکا میں مزید ایک ہزار 939 افراد ہلاک ہو گئے، تعداد 42 ہزار 517 ہو گئی۔ مہلک وائرس سے متاثرہ شہریوں کی تعداد آٹھ لاکھ کے قریب ہو گئی، نیویارک میں صورتحال بدستور خراب ہے، فرانس میں مزید 547، اٹلی میں 454، برطانیہ میں 449، اسپین میں 399 افراد جان سے گئے۔
مہلک وائرس سے امریکا اور یورپ سب سے زیادہ متاثر، امریکا میں مزید ایک ہزار 939 افراد ہلاک ہو گئے۔ متاثرہ شہریوں کی تعداد آٹھ لاکھ کے قریب ہوگئی۔ نیویارک میں صورتحال بدستور خراب ہے، فرانس میں مزید 547، اٹلی میں 454، برطانیہ میں 449، اسپین میں 399 افراد جان سے گئے، بھارت میں مزید 33 اور ایران میں 91 اموات ہوئیں۔
عالمی ادارہ صحت نے امریکی صدر کے الزامات کو مسترد کر دیا، ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے دنیا کو کورونا کے خطرات سے آگاہ کرتے رہے، واشنگٹن سے کوئی معلومات نہیں چھپائی، ادارے میں امریکی نمائندگی موجود ہے۔
امریکی اور فرانسیسی صدور کے بعد جرمن سربراہ نے بھی چین پر شبہات کا اظہار کر دیا ہے، اینگلا مرکل نے کہا ہے بیجنگ وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے جتنا شفاف ہو گا، اتنا دنیا کیلئے بہتر ہو گا۔