سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فوج نے مزید دو نو جوانوں کو بے دردی سے شہید کردیا ہے، ادھر برطانیہ کی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت نواز بیان دینے پرتنقید کا سامناہے، لارڈ نذیر کہتے ہیں کہ کیر سٹارمر نے مقبوضہ وادی سے متعلق اصل حقائق چھپائے ہیں،
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم و ستم جاری ہے، ضلع پلوامہ میں مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا ۔ قابض فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے ڈانگی پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو نشانہ بنایا جبکہ ایک گھر بھی تباہ کر دیا ،
دوسری طرف برطانوی لیبر پارٹی کےسربراہ کیر سٹارمر keir starmerکو مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت نواز بیان پر تنقید کا سامنا ہے،
لارڈ نذیر احمد کا کہنا ہے کہ لیبر پارٹی کے نئے لیڈر نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق غلط حقائق بیان کئے۔
لیبر پارٹی کے سربراہ کے بیان پر پاکستانی نژاد لیبر ممبران پارلیمنٹ نے وضاحت طلب کرنے کے لئے ہنگامی اجلاس کی درخواست کردی ہے، جبکہ برٹش کشمیری گروپ نے بھی مذمت کی ہے۔
لیبر پارٹی کے نئے سربراہ کیر اسٹیمر نے بھارتی لابی کے دباؤ میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی مسئلہ قرار دیا تھا۔