ایران امریکا کیساتھ قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات کیلئے آمادہ

Last Updated On 11 May,2020 12:22 pm

تہران: (روزنامہ دنیا) ایران نے بغیر پیشگی شرائط کے امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے اس ایرانی پیشکش کا اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں ایران کی جانب سے واشنگٹن حکومت کو مطلع کیا جا چکا ہے کہ تہران حکومت ایران میں قید امریکی قیدیوں اور امریکا میں قید ایرانی قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے مابین مشرق وسطی میں شدید مخالفت پائی جاتی ہے، امریکہ کی جانب سے طاقتور ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران نے امریکی فوجی اڈے پر میزائل بھی برسائے تھے۔
 

Advertisement