سنتیاگو: (دنیا نیوز) چلی میں لاک ڈاؤن کے باعث اشیائے خورونوش کی کمی ہو گئی، مشتعل افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
دارالحکومت سان تیاگو کی قریبی آبادی میں بھوک سے تنگ افراد سڑکوں پر آ گئے، مشتعل افراد نے پتھر پھینکے اور جگہ جگہ لکڑیوں کے ڈھیروں کو آگ لگا دی۔ مظاہرین اشیائے خورونوش کی عدم دستیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کر رہے تھے۔
پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور واٹر کینن کا بھرپور استعمال کیا، پرتشدد مظاہروں کے بعد ملک کے صدر نے متاثرہ علاقوں میں خوراک پہنچانے کا وعدہ کیا ہے۔