کورونا وائرس: برازیلی وزیر صحت وزارت سے ایک ماہ بعد مستعفی

Last Updated On 16 May,2020 04:57 pm

برازیلیا: (ویب ڈیسک) برازیل کے وزیر صحت نیلسن ٹیش نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات پر صدر جایر بولسنارو کی حکومت کے ساتھ اختلاف رائے کے بعد وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ برازیل کے وزیر صحت کویہ وزارت ایک ماہ قبل ملی تھی۔ کورونا کی وبا نے ان سے ایک ماہ کےاندر اندر وزارت سے محروم کر دیا۔ خیال رہے کہ برازیل میں اب تک کورونا سے 14 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا انفیکشن کے متاثرین کی تعداد میں جرمنی اور فرانس سے بڑھ گئی ہے۔ جمعرات کے روزکرونا کے مزید 200 ہزارنئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔

برازیلی وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت نیلسن ٹیش نےجمعہ کی صبح اپنا استعفیٰ صدر کو پیش کردیا ہے۔ انہوں نے یہ استعفیٰ ایک ایسےوقت میں پیش کیا جب کچھ ہی دیر بعد وہ کورونا کے حوالے سے معمول کی پریس کانفرنس کرنے والے تھے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی  کے مطابق صدر اور وزیر صحت کے درمیان اختلافات  کلورکین دوائی کو کرنا کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کرنے کے معاملے پرپیدا ہوئے تھے۔ مستعفی وزیر جو پیشے کے اعتبار سے خود بھی ڈاکٹر ہیں اس دوائی کو استعمال کرنے کے حامی نہیں تھے۔
 

Advertisement