اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب کو ختم کرنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا، قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن پر دستخط کنندہ ہونے کی وجہ سے پاکستان نیب کو ختم نہیں کر سکتا، دیگرممالک کو باہمی قانونی معاونت کیلئے خطوط صرف نیب ہی لکھ سکتا ہے۔
دستاویز کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ اینٹی کرپشن کنونشن کا دستخط کنندہ ہے، پاکستان نے 2013 میں کنونشن پر دستخط کئے جس کے بعد دیگرممالک کو باہمی قانونی معاونت کیلئے خطوط صرف نیب ہی لکھ سکتا ہے، دنیا کے تمام ممالک صرف اسی کنونشن کےتحت ہی بدعنوانی کے خلاف اور انسداد منی لانڈرنگ کے لیے تعاون کرتے ہیں۔
قانونی ماہرین نے بھی کہا ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں کی روشنی میں پاکستان نیب کا ادارہ ختم نہیں کر سکتا۔