اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کورونا کو بیان بازی اور پراپیگنڈا سے بھگانا چاہتی ہے۔
پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کےخیال میں صرف لاک ڈاؤن کا آرڈردینا انکی زمہ داری ہے۔ عوام کو صحت و خوراک پہنچانا انکا مسئلہ نہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ وفاق پر الزامات لگاتے ہیں جس نے مشکل وقت میں 1200 ارب کا ریلیف پیکج دیا۔ ایک طرف کہتے ہیں کہ سیاست نہیں کرنی ،پھروزیراعظم پرالزامات کی بوچھاڑکرتےہیں۔
شہباز گل نے سندھ حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپکو ٹائیگر فورس کے نام پر اعتراض ہے لیکن آپکے پاس متبادل کوئی نہیں امتحان کی اس گھڑی میں بھی پیپلزپارٹی صرف اعتراضات کررہی ہےاپنی زمہ داری نہیں نبھارہی۔ دنیا نے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو سراہا؛ پیپلزپارٹی سے ہضم نہیں ہوئی۔