نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت اور بنگلا دیش میں سمندری طوفان ایمفان 84 زندگیاں نگل گیا، 30 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔۔
خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان سے کولکتہ سمیت کئی شہروں میں تباہی آئی ہے، بنگلا دیش میں بھی بڑے بڑے درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔
وزیراعلیٰ ممتا بینر جی کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں 72 شہری ہلاک ہوئے۔ طوفان کا نقصان کورونا سے زیادہ ہو سکتا ہے۔
دوسری طرف بنگلا دیشی حکام کے مطابق بنگلا دیش میں طوفان سے 12 شہریوں کی اموات واقع ہوئی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں 72 شہری ہلاک ہوئے، بنگلہ دیش میں طوفان سے 12 شہریوں کی اموات ہوئی، بنگلہ دیشی حکام
بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق ساحل کے قریب 15 کلومیٹر تک علاقے ڈوب سکتے ہیں۔