نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکی سینٹ کام کمانڈر کا کہنا ہے کہ جب تک کالعدم القاعدہ افغانستان میں موجود ہے امریکا کو افواج نہیں نکالنی چاہئیں۔
جنرل کینتھ مک کینزی نے کہا کہ طالبان سے امریکا کو تاریخ میں کبھی بھی کوئی خطرہ نہیں رہا، واشنگٹن کو خطرہ ان عناصر سے رہا ہے جنہیں طالبان نے افغانستان میں پناہ دی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک طالبان کالعدم تنظیم القاعدہ سے لاتعلقی کو ثابت نہ کریں تب تک افواج واپس نہیں بلانی چاہیے۔