کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں امن کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغان حکومت اور طالبان کے ساتھ ملاقات میں تشدد میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ میری افغان طالبان کے ملا عبد الغنی برادر اور طالبان کے سیاسی کمیشن کے ساتھ تین مثبت میٹنگز ہوئیں۔
انہوں نے افغان طالبان کے ساتھ ملاقات کے دوران قندوز، غزنی اور خوست میں طالبان کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
زلمے خلیل زاد کا مزید کہنا تھا کہ طالبان نے امن معاہدے پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار کیا اور مغوی امریکی شہریوں کی تلاش میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔