سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سے جھڑپ میں جام شہادت نوش کرنیوالے 18سالہ ثقلین کی والدہ سے آخری فون کال کی ٹیپ وائرل ہو گئی۔
شہادت سے پہلے ثقلین نے فون کر کے والدہ کو بتایاکہ وہ اپنے 3دوستوں کے ساتھ پنجورہ میں بھارتی فوج کے محاصرے میں ہے ، جس پر ماں نے کہا بیٹا ہتھیار نہ ڈالنا، جس کام کے لیے نکلے ہو وہ پورا کرنا۔
ماں نے مزید کہا میں تم سے راضی ہوں، میرا خدا بھی راضی ہے ، اللہ تمہیں مقصد میں کامیاب کرے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: بھارت کا ظلم جاری، شوپیاں میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
سات اور آٹھ جون کی درمیانی رات آزادی کیلئے جان قربان کرنیوالے 18سالہ ثقلین کے حوالے سے بتایاگیاہے کہ وہ بی اے کا طالب علم تھا۔ شہید ثقلین کو بھارتی فوج نے بارہ مولا کے گمنام قبرستان میں سپردخاک کردیا جہاں لگ بھگ ساڑھے تین سو شہدا ءکی قبریں ہیں۔
یاد رہے قابض فوج آپریشنز میں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے نہیں کرتی ۔