روس میں ریفرنڈم کے بعد پیوٹن کی 2036 تک صدر رہنے کی راہ ہموار

Last Updated On 02 July,2020 03:50 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روس میں ہونے والے ریفرنڈم کے بعد ولادی میر پیوٹن کے 2036 تک صدر رہنے کی راہ ہموار ہو گئی۔ آئینی ترمیم کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے بھی ہوئے۔

روسی الیکشن کمیشن کے مطابق صدر پیوٹن کو آئینی ترامیم پر ہونے والے ریفرنڈم میں 78 فیصد سے زائد ووٹ ملے، آئینی اصلاحات کے بعد روسی صدر کو مزید دو بار صدر بننے کا اختیار مل گیا ہے۔ پیوٹن کی موجودہ مدت 2024 میں ختم ہو رہی ہے۔ روسی صدر کے مخالفین نے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ میں آئینی ترمیم کے خلاف مظاہرے بھی کیے۔

واضح رہے کہ آئین میں ترمیم کیلئے چند ہفتے قبل روسی پارلیمنٹ نے منظوری دے دی تھی تاہم صدر پوٹن کا کہنا تھا کہ انہیں قانونی حیثیت دینے کیلئے ووٹروں کی رائے جاننا ضروری ہے جس کے بعد ملک بھر میں ریفرنڈم کروایا گیا۔ ریفرنڈم سے قبل روسی صدر نے عوام سے اپیل کی تھی کہ ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے آئین میں ترامیم ضروری ہیں۔
 

Advertisement