نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں ایک روز میں کورونا وائرس کے 40 ہزار نئے مریض سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے 40 ہزار نئے متاثرین کی تصدیق کی گئی جو اب تک یومیہ تعداد میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔ مہلک وائرس سے بھارت میں مزید 675 ہلاکتوں سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 514 ہو گئی۔
بھارت نے پچھلے ہفتے دس لاکھ متاثرین کی حد کو عبور کیا اور امریکا اور برازیل کے بعد تیسرا متاثرہ ترین ملک بن گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر 20 دن میں متاثرین کی دوگنی تعداد کے ساتھ بھارت اب عالمی سطح پر کورونا وائرس کا پھیلاؤ گڑھ بن چکا ہے۔